ETV Bharat / city

راجستھان: ناگورمیں مسلم چیئرپرسن بنانے کا مطالبہ

ناگورضلع کی مسلم تنظیم خدمت خلق نوجوان ترقی کمیٹی نے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کو خط لکھ کر ناگورنگرپریشد سے مسلم چیئرپرسن بنائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

letter to cm ashok gehlot: demand for muslim chairperson in nagaur
راجستھان: ناگورمیں مسلم چیئرپرسن بنانے کا مطالبہ
author img

By

Published : Jan 8, 2021, 4:06 PM IST

راجستھان میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے پروگرام کا اعلان ہوتے ہی ناگور ضلع سے مسلم تنظیم خدمت خلق نوجوان ترقی کمیٹی نے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کو ایک خط لکھا ہے۔

جس میں ناگور نگر پریشد سے مسلم خاتون کو چیئرپرسن بنائے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ حال ہی میں جے پور، جودھ پور اور کوٹہ میں بلدیاتی انتخابات مکمل ہوئے ہیں، لیکن ان مقامات پر مسلم میئر نہیں بنائے جانے کی وجہ سے کانگریس کے خلاف مسلم عوام کی جانب سے ناراضگی ظاہر کی جارہی ہے۔

letter to cm ashok gehlot
وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کو خط

مسلم تنظیم خدمت خلق نوجوان ترقی کمیٹی کے مطابق راجستھان کا ضلع ناگور بھی مسلم اکثریتی علاقوں میں شمار ہوتا ہے، اس لیے ہم حکومت راجستھان اور کانگریس پارٹی سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کے اس مرتبہ ہم لوگوں کو مایوس نہ کیا جائے اور جس طرح سے ہم لوگ کانگریس کو حمایت دیتے ہیں اسی کے مطابق یہاں پر مسلم چیئرپرسن بنایا جائے۔

تنظیم نے مزید کہا کہ اگر مسلم چیئرپرسن کا اعلان جلد نہیں کیا جاتا تو کانگریس کے خلاف ہم لوگ بھی احتجاج کریں گے۔

واضح رہے کہ راجستھان کے متعدد مقامات پر میونسپل کارپوریشن کے انتخابات جنوری ماہ میں مکمل ہونے ہیں، انتخاب کے نتائج بھی جنوری ماہ میں ہی آجائیں گے، 28 جنوری کو ایک مرحلے میں ہی ووٹنگ ہوگی جبکہ 31 جنوری کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.