ETV Bharat / city

مظفرپور میں لڑکوں نے بے رحمی سے کی نوجوان کی پٹائی، ویڈیو وائرل - boy brutally beaten in muzaffarpur

بہار کے مظفرپور ضلع کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے، جس میں کچھ نوجوان ایک شخص کی بے رحمی کے ساتھ لاٹھی، ڈنڈے سے پٹائی کررہے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس تفتیش میں مصروف ہوگئی ہے۔

in-muzaffarpur-boys-brutally-beat-a-young-man-video-goes-viral

author img

By

Published : Sep 5, 2021, 3:16 PM IST

بہار کے مظفرپور (Muzaffarpur) ضلع میں پولیس کے تمام دعوؤں کے باوجود بھی لوگ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے سے باز نہیں آرہے ہیں، دراصل شہر میں بیچ سڑک پر ایک نوجوان کی بے رحمی سے کی گئی پٹائی (Boy Beaten) کا ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ موقع پر موجود لوگ نوجوان کو بچانے کے بجائے ویڈیو بنارہے ہیں۔

ویڈیو دیکھیے۔

پٹائی کا یہ ویڈیو کب کا ہے، اس بارے میں کچھ صاف نہیں ہے۔ ویڈیو وائرل (Viral Video) ہونے کے بعد پولیس تفتیش میں مصروف ہوگئی ہے۔

بے رحمی سے کی گئی پٹائی کا یہ ویڈیو مظفرپور کے چاندنی چوک کے پاس موجود راہل نگر کی شاہراہ نمبر 2 کا بتایا گیا ہے۔ جس میں کچھ نوجوان لڑکے ایک لڑکے کو اینٹ، پتھر، لاٹھی ڈنڈے سے بے رحمی سے پٹائی کرتے ہوئے دکھ رہے ہیں۔ جہاں نوجوان ماررہے لڑکوں سے جان بچانے کے لئے بار بار گہار لگارہا ہے۔

مزید پڑھیں: بندوق لہرا کر زمین ہڑپنے کی دھمکی، ویڈیو ہوا وائرل

وہیں کچھ خواتین اور لوگوں کے ذریعے دخل اندازی کے بعد نوجوان کی جان بچی، فی الحال ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے لڑکوں کی پہچان کی جارہی ہے۔ برہ پُترا پولیس اس کی تفتیش کررہی ہے۔

نوٹ: ای ٹی وی بھارت اس وائرل ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.