مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن سنگھ کو اس وقت نامساعد حالات کا سامنا کرنا پڑا جب وہ مظفر پور اسپتال پہنچے۔ ہرش وردھن یہاں دماغی بخار سے متاثر بچوں کا جائزہ لینے پہنچے تھے۔
ہرش وردھن جب مظفر پور میں واقع سری کرشنا میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل پہنچے تب انہیں لوگوں کے غصے کا سامنا کرنا پڑا۔ کچھ لوگوں نے انہیں کالے جھنڈے دکھائے۔
آنکھوں سے معذور ایک شخص نے ہرش وردھن کے سامنے اپنے آدھے کپڑے نکال کر احتجاج کیا۔ اس شخص کا بھائی اسی ہسپتال میں بھرتی ہے۔ اس کا الزام تھا کہ یہاں دوائیوں کی کمی ہے۔
اس شخص نے کہا کہ 'ہماری کوئی نہیں سنتا۔ جب کسی کو ہماری فکر ہی نہیں ہے تو وہ یہاں کیوں آتے ہیں'۔
خیال رہے کزشتہ روز بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے بخار کے مرنے والے بچوں کے اہل خانہ کو چار چار لاکھ روپے امداد کے طور پر دینے کا اعلان کیا ہے۔