مظفر نگر میں کورونا کے 65 مثبت کیس ملنے سے محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی۔ اس درمیان راحت کی بات یہ دیکھنے کو ملی کہ محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 22 مثبت مریضوں کا اعلاج کیا اور انہیں صحت یاب قرار دیا گیا۔ ضلع میں اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 454 رہ گئی۔ جبکہ مظفر نگر میں اب تک 25 افراد کی موت کورونا سے ہوچکی ہے۔
ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز برابر بڑھ رہے ہیں۔ آج بھی ضلع میں 65 مثبت کیس میلے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ آج 1477 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جن میں 65 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 65 نئے کیس ملے ہیں سبھی مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریب1151 کے متاثرہ افراد کو ٹھیک کر گھر بھیج دیا چکے ہیں۔ اسکی جانکاری ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کر کے دی,اور مزید جانکاری اے ڈی ایم الوک کمار نےدی۔