ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں سیکیورٹی کے معاملے میں ضلع پولیس انتظامیہ سب سے تیز دکھائی دے رہی ہے، ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے اور ایس ایس پی ابھیشیک یادو دن رات فلیگ مارچ کر کے لوگوں کو اپنی حفاظت کا احساس دلا رہے ہیں۔
آج بھی سیکیورٹی کے اسی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے ایل آئی یو ڈیپارٹمنٹ اور ریلوے جی آر پی کے ساتھ ساتھ ڈاگ اسکواڈ اور بم اسکواڈ کی ٹیم بھی اس چیکنگ مہم میں شامل رہیں۔
یہ چیکنگ مہیم ریلوے اسٹیشن سے شروع ہوکر روڈویز بس اسٹینڈ پر مسافروں کی چیکنگ کی گئی اور مسافروں کے سامان کی جانچ پڑتال کی گئی، لیکن اس چیکنگ کے دوران کوئی ناخوشگوار چیز یا سامان نہیں ملا۔
اس چیکنگ ڈرائیو کے سلسلے میں ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے بتایا کہ ضلع کی چوکسی کے تحت ایک چیکنگ مہم چلائی جا رہی ہے جس میں بس اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشن اور دیگر مقامات پر چیکنگ چلائی گئی۔ انہوں نے مذید بتایا کے ہماری طرف سے روزانہ بدستور فلیگ مارچ کیا جا رہا ہے اور ضلع کے تمام پولیس اسٹیشنوں پر بھی فلیگ مارچ جاری ہے جس کا مقصد ضلع میں امن وامان قائم کرنا ہے۔