ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے تھانہ علاقہ تیتاوی کے پانیپتھ خٹیما میں پولیس کی گاڑی 'وجر واہن' یو پی 19 جی 0006 حادثے کا شکار ہو گئی۔
اطلاعات کے مطابق پولیس کی گاڑی ایک ملزم کو لے کر کیتھل کوٹ سے واپس مظفر نگر جیل جا رہی تھی۔ تھانہ تیتاوی کے پانیپتھ خٹیما کے روڈ پر دھولرا بس اڈے کے قریب پولیس کی گاڑی ایک ٹریکٹر سے جا ٹکرائی۔
اس حادثے میں ملزم سمیت تین پولیس اہلکار شدید طور سے زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو علاج کے لیے مظفر نگر ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔
یہ بھی پڑھیں: سید علی شاہ گیلانی وادی کے مقبول ترین رہنما تھے: اوم پرکاش شاہ
بتا دے کہ ضلع شاملی کے تھانہ جھنجھنا کے رہائشی ملزم مرسلین کی کیتھل کوٹ میں آج پیشی تھی۔