ETV Bharat / city

مظفر نگر: لاکھوں روپے نقد مع زیورات چور لے کر فرار

author img

By

Published : Sep 3, 2020, 7:37 PM IST

مظفرنگر تھانہ شہر کوتوالی کے گاؤں میم لانا میں نامعلوم چوروں نے لاکھوں روپے نقد و قیمتی زیورات لے کر فرار ہوگئے پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

لاکھوں روپے نقد مع زیورات چور لے کر فرار

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر تھانہ شہر کوتوالی کے گاؤں میم لانا میں نامعلوم چوروں نے لاکھوں روپے کے قیمتی سامان چرالیے۔ گھر والوں کو اس بابت اطلاع تب ہوئی جب دیر رات گھر کا کوئی فرد بیدار ہوا تو گھر کا دروازہ کھلا دیکھا۔

جس کے بعد انہوں نے اہل خانہ کو اس بات کی اطلاع دی اور پورے گھر جائزہ لیا گیا تو گھر کا سارا سامان بکھرا ہوا تھا ساتھ ہی نقد روپے مع زیورات غائب تھے۔ اس تعلق سے دیر رات ہی گھر والوں نے شہر کوتوالی، علاقے کے انچارج کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کا جائزہ لیا اور کارروائی شروع کی۔

اس تعلق سے گھر کے فرد شہزاد نے بتایا کہ گھر کے سبھی افراد شادی میں گئے تھے۔شادی سے دیر رات لوٹ کر ہم سبھی سو گئے۔ صبح کے وقت جب والد صاحب بیدار ہوئے تو اُنہوں نے دروازہ کھلا پایا۔ گھر کا سارا سامان بکھرا ہواتھا گھر سے نقدی اور زیور غائب تھے۔

مزید پڑھیں:

فیس بک نے بی جے پی رکن اسمبلی کا اکاؤنٹ بند کیا

انہوں نے بتا یاکہ' تقریبا 6 لاکھ روپے نقد اور 4 لاکھ کے زیور پر چوروں نے ہاتھ صاف کرلیا تھا۔کل ملا کر 10 سے 12 لاکھ روپے کی چوری ہوئی ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ' ہم نے نامعلوم چوروں کے خلاف تحریر دے دی ہے، پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.