نورا جو 20 دسمبر کو این آر سی اور سی اے اے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران ہلاک ہو گیا تھا۔
دراصل سارا معاملہ ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کا ہے جہاں اکھلیش یادو نے 20 دسمبر کو این آر سی اور سی اے اے کے احتجاج میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے اہل خانہ کو سماج وادی پارٹی کے ذریعے 5 لاکھ روپے کا چیک دیا جا رہا ہے۔
اسی کے چلتے آج یہ رقم مظفر نگر سماج وادی پارٹی کے ضلعی صدر پرمود تیاگی نے مرنے والے کے اہل خانہ کو دیا، اس سے پہلے ہی سماج وادی پارٹی کارکنوں نے ایک لاکھ روپے کی امدادی رقم دی تھی۔ اب تک مرحوم نورا کے اہل خانہ کو 6 لاکھ روپے دیئے جا چکے ہیں۔ ضلع صدر پروین تیاگی نے کہا کہ ہم اکھلیش یادو کے خلاف دیے گئے ریاست کے وزیر اعلی کے بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔