ریاست اترپردیش کے ضلع شاملی میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں مسلسل آرہی کمی کی وجہ سے مثبت کیسوں کی تعداد 600 سے کم پائی گئی۔ کورونا گائیڈ لائن کی شرائط کے مطابق لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا۔ اس لاک ڈاؤن کو صبح سات بجے سے شام سات بجے تک کے لیے ہٹا دیا گیا۔
مہینے بھر تک لگے لاک ڈاؤن کے ہٹنے سے ضلع شاملی کے عوام دکاندار اور تاجروں میں خوشی کا ماحول دیکھا گیا۔ بازاروں میں بھی ایک بار پھر سے رونق دیکھی گئی۔ پولیس انتظامیہ بھی پوری طرح سے مستعد نظر آیا۔ بازاروں میں ماسک نہیں لگانے والے لوگوں کو سخت ہدایت دی گئی اور کچھ کے چالان بھی کاٹے گئے۔
لاک ڈاؤن کے کھلنے سے متعلق جب ہم نے کچھ دکانداروں سے بات چیت کی تو انہوں نے ہمیں بتایا کہ لاک ڈاؤن کے کھلنے سے ہمیں کافی راحت ملی ہے۔ لاک ڈاؤن میں ہمارے بند پڑے کاروبار سے ہمیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، اب لاک ڈاؤن کھلا ہے تو ہمیں کافی راحت ملی ہے۔