ETV Bharat / city

شاملی: ساڑھے چار کروڑ روپے کی منشیات برآمد - پولیس ٹیم کو 25 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان

ضلع شاملی کے تھانہ جھنجھانہ کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس نے چیکنگ کے دوران دو اسمگلروں کو یوپی - ہریانہ سرحد پر ساڑھے چار کروڑ روپے کے منشیات کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

Drugs worth Rs 4.5 crore recovered
ساڑھے چار کروڑ روپے کا منشیات برآمد
author img

By

Published : Jun 6, 2020, 6:19 PM IST

منشیات کی اس کھیپ کو تربوز کے درمیان چھپا کر ٹرک سے بریلی سے پنجاب لے جایا جارہا تھا۔ پولیس نے منشیات فروشوں کی حیثیت سے ٹرک میں سوار دو افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔ ایس پی نے اسمگلنگ کو بے نقاب کرنے والی پولیس ٹیم کو 25 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران بریلی کے رہائشی شہباز اور مراد آباد کے رہائشی دانش کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار اسمگلر شہباز اور دانش نے پولیس کو بتایا کہ انہیں اس کھیپ کو پہنچانے کے لیے 50 ہزار کی رقم ملنی تھی۔ بریلی سے تعلق رکھنے والے دو افراد نے اس منشیات کے سامان کو چنڈی گڑھ سے تقریبا 20 کلومیٹر آگے فراہمی کے لیے کہا تھا۔ اسمگلروں نے پولیس کو بتایا کہ کار میں تربوز اس لیے بھرے گئے تھے تاکہ پولیس کو شک نہ ہو۔ فی الحال پولیس ان دونوں اسمگلروں سے گہری تفتیش میں مصروف ہے۔

ایس پی ونیت جیسوال کا کہنا ہے کہ تھانہ جھنجھانہ نے قابل ستائش کام کیا ہے۔ اسمگلروں کے قبضے سے ساڑھے چار کلو اسمیک برآمد کیا ہے ، جس کی قیمت تقریبا ساڑھے چار کروڑ روپے ہے۔ پولیس ٹیم کو 25 ہزار روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.