آج پورے ملک میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا 130 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے اور خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
انہیں بھارت کے آئین کے معمار کے طور پر جانا جاتا ہے اور 1990 میں ملک کے سب سے اعلی اعزاز بھارت رتن سے نوازا گیا۔ صدر جمہوریہ، نائب صدر اور وزیراعظم نے ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی نمایاں شخصیت اور آئین کے معمار بابا صاحب نے عدل و انصاف پر مبنی سماج کے لیے بہت جدوجہد کی تھی جنہں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔