ایس ڈی انجینئرنگ کالج میں سائنس نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر کے اسکولوں نے حصہ لیا، اس نمائش کے دوران طلبا و طالبات نے ایک سے زائد ماڈل بنائے۔
اس نمائش کا افتتاح ڈی آئی او ایس گیجندر کمار نے کیا۔ اس نمائش کے دوران، ضلع مظفر نگر کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع کے اسکولوں نے بھی حصہ لیا،
ڈی آئی او ایس گیجندر کمار نے بچوں کی طرف سے بنائے گئے ماڈل کا مشاہدہ کیا اور ان کی تعریف کی۔
نمائش کے دوران طلباء پہلے مختلف امور پر تحقیق کرتے ہیں اور پھر نمائش میں ماڈل کے ذریعے ان کا اطلاق کرتے ہیں۔
یہاں اس نمائش میں مظفر نگر ضلع کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی اسکولوں کے طلباء نے شرکت کی۔
ان بچوں نے یہاں بنائے گئے ماڈل کے ذریعے بتایا ہے کہ وہ کس طرح انسانی زندگی کو آسان بناسکتے ہیں ، لوگوں کے لئے کس طرح آرام دہ زندگی بنائیں گے۔
اس کے ساتھ ہی اس نمائش میں شریک طلبا وطالبات کو حکومت ہند کے ذریعہ ان کے کھاتے میں 10 ہزار روپے بھیجے جاتے ہے۔
مزید پڑھیں: فیض احمد فیض کی نظم پڑھ کر لوگوں میں جوش
جو بچے ماڈل تیار کرتے ہیں یا کسی ماڈل پر تحقیق کرتے ہیں، ان کے اخراجات انہیں حکومت ہند دیتی ہے۔یہاں شرکت کے بعد بچوں کو اپنے ماڈل پیش کرنے کا موقع ملے گا۔