ETV Bharat / city

مظفر نگر: سماج وادی پارٹی کا مہنگائی کے خلاف مظاہرہ

اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے مرکزی چوراہا اہلیہ بائی چوک پر ملک میں پٹرول ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں ہو رہے مسلسل اضافے کے خلاف سماجوادی پارٹی نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظفر نگر: سماج وادی پارٹی نے مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کیا
مظفر نگر: سماج وادی پارٹی نے مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کیامظفر نگر: سماج وادی پارٹی نے مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کیا
author img

By

Published : Feb 24, 2021, 5:49 PM IST

ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف سماج وادی پارٹی کے کارکنان اور عہدے داروں نے شہر کے مرکزی چوراہا اہلیہ بائی چوک پر ہاتھوں میں سلینڈر اور تختیاں اٹھا کر زبردست مظاہرہ کیا۔

سماج وادی پارٹی نے مہنگائی کے خلاف مظاہرہ

سماج وادی پارٹی نے مرکزی چوراہے سے شیو چوک تک کے لیے بائیک ریلی نکالی لیکن پولیس انتظامیہ نے ان کو اہلیہ بائی چوک پر ہی روک لیا۔ اس دوران ان کی پولیس کے ساتھ نوک جھونک بھی ہوئی۔ مظفر نگر ایس ڈی ایم صدر دیپک کمار نے میمورنڈم لے کر مظاہرہ ختم کروادیا۔

اس میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ پٹرول ڈیزل رسوئی گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس سے ان کے گھر کا بجٹ بگڑ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مئو: اسسٹنٹ کمشنر ہینڈلوم اینڈ ٹیکسٹائل کا دفتر ناقابل استعمال

سماجوادی پارٹی پٹرول ڈیزل رسوئی گیس جیسی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہو رہے اضافے کی سخت مخالفت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کی اس بڑھتی مہنگائی پر روک لگائی جائے جس سے عوام کو پریشانی نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.