ضلع مظفرنگر میں آج سے روڈ سیفٹی ہفتے کا افتتاح ہوا۔ آج ضلع میں ایس پی کرائم سی او سٹی، بڑھانا کے ایم این اے امیش ملک اور مظفرنگر اے آر ٹی او ونیت مشرا نے مظفر نگر کے اے آر ٹی او آفس سے روڈ سیفٹی ہفتے کا افتتاح کیا۔
یہ ہفتہ 22 جولائی سے 28 جولائی تک روڈ سیفٹی کے بطور بنایا جائے گا۔ اس موقع پر ایس پی کرائم سی او سٹی، بڑھانا کے ایم این اے امیش ملک، مظفرنگر اے آر ٹی او ونیت مشرا سمیت چند دیگر معززین حضرات نے اس پروگرام میں شرکت کی۔
اس روڈ سیفٹی ہفتے کے افتتاح کے ساتھ ہی پوری ریاست میں اس کا آغاز ہوا اور مظفر نگر میں بھی چراغ روشن کرکے اس کا افتتاح کیا گیا۔ ساتھ ہی ایک آگاہی ریلی کو پرچم دکھاکر روانہ کیا گیا۔
یہ آگاہی ریلی شہر کے الگ الگ راستوں سے ہوکر گزرے گی اور عوام کو سڑک کے قوانین سے آگاہ کرے گی جس کا مقصد سڑک حادثات میں کمی لانا اور حادثات کی وجہ سے اموات کی شرح کو کم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مظفرنگر: اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ
یہ روڈ سیفٹی ہفتہ 22 جولائی سے 28 جولائی تک چلے گا، جس میں گاڑی کے ڈرائیورس کو آگاہ کیا جائے گا۔ اس میں ہیلمیٹ لگانا، سیٹ بیلٹ پہننا، اپنی گاڑیوں کو اپنی ہی سائڈ پر چلانا اور حفاظت کے قوانین کو ماننا، سڑک حفاظتی ہفتہ کے پروگرام کا مقصد ہے۔