مظفر نگر: کسانوں کے مسائل کو لے کر طویل عرصہ تک حکومت سے لڑنے والے کسان لیڈر راکیش ٹکیت کو نامعلوم شخص نے فون پر جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ جس کے بعد چودھری راکیش ٹیکیت نے مظفر نگر پولیس میں انجان نمبر سے کال کر دھمکی دینے والے شخص کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق راکیش ٹکیت بتاتے ہیں کی دلی تحریک کے بعد مسلسل ان کو اور ان کی کنبہ کو موبائل فون پر ایک نامعلوم نمبر سے دھمکی بھرے فون آ رہے ہیں۔ جس میں انہیں مارنے کی دھمکی کے ساتھ ساتھ بدسلوکی اور بد تمیزی بھی کی جارہی ہے۔ اس نامعلوم کال سے مل رہی دھمکیوں کی وجہ سے راکیش ٹیکیت اور ان کی فیملی بے حد خوف زدہ نظر آرہے ہیں۔
چودھری راکیش کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی مرتبہ پولیس میں شکایت درج کرائی ہے لیکن آج تک پولیس نے نہ تو اس انجان نمبر کو ٹریس کیا اور نہیں فون پر دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کیا ہے۔ راکیش ٹکیت کا الزام ہے کی کہیں نہ کہیں فون پر دھمکی دینے والے بی جے پی کے کارکنان ہے جو زرعی قوانین کی تحریک کے بعد سے ان کو مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کی مظفر نگر پولیس فون پر دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔ Threat to Rakesh Ticket
مزید پڑھیں: