ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے محکمہ بجلی کے دفتر میں آج بجلی محکمہ کے ملازمین نے پورانچل بجلی محکمے کو پرائیویٹ سیکٹر میں منتقل کیے جانے کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور حکومت مخالف نعرے بھی بلند کیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملازمین نے نے مشعال جلوس نکال کر بھی احتجاج کیا تھا۔
یونین آف پاور ایمپلائیز جوائنٹ کمیٹی کے عہدیداروں نے کہا کہ بجلی محکمے کو ٹکڑوں میں تقسیم کرکے بجلی کی پوری تقسیم کو پرائیویٹ کمپنی کے ہاتھوں میں دینے کو لیکر ریاستی حکومت کے اس تجویز کی مخالفت کرتے ہیں۔
ایسا کرنے سے کسان اور مزدور کی کمر ٹوٹ جائے گی اور ریاست میں بے روزگاری میں اضافہ ہو جائیگا، لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ پروانچل بجلی محکمہ کو پرائیویٹ سیکٹر میں منتقل نہ کیا جائے۔ بی جے پی حکومت کچھ لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے پروانچل بجلی محکمے کی نجکاری کر رہی ہے۔