ریاست اتر پردیش میں ضلع مظفر نگر کی سول لائن پولیس اور کرائم برانچ کی مشترکہ ٹیم نے شراب کی اسمگلنگ کا کاروبار کرنے والے چار شاطر اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ جن کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کے غیر قانونی شراب کا سامان برآمد ہوا ۔
![Police arrested four smugglers with illegal liquor equipment worth crores of rupees](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-mn-01-policearrestedfoursmugglerswithillegalliquorequipmentworthcroresofrupees-upurc10009_25022021195638_2502f_1614263198_974.jpg)
۔
سول لائن تھانہ پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے جمعرات کے روز چمن لال عرف ساگر کو اس کے تین ساتھی گووندرام ، ستندر اور چرنپال کے ساتھ رورکی روڈ سے گرفتار کیا۔
گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر پولیس نے موقع سے 8 لاکھ 50 ہزار مختلف سرکاری ڈسلری مارکا کے ڈھکن اور 2 لاکھ 60 ہزار غیرقانونی شراب کے ریپر اور بوتلے بھی برآمد کی۔
پکڑے گئے ملزمان کے چار اور ساتھی ابھی بہار میں ہے جن کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔
اس سے متعلق ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے پریس کانفرنس کے دوران مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے 15 روز قبل بھی ایک غیر قانونی شراب کے ریکیٹ کو پکڑا تھا۔
جو سرکاری ٹھیکوں پر ڈسٹلری میں بننے والی شراب کو کاپی کرکے جعلی ریپر ڈھکن اور بوتل میں زہریلی شراب بناتے تھے اور اور فروخت کے کام کو انجام دیتے تھے۔
اس گینگ کے ہم نے بارہ افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھاجن کا ایک ساتھی چمنلال بچا ہوا تھا جس کو ہم نے آج گرفتار کر لیا ہے اس کے تین اور ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا ہےجن کے قبضے سے غیر قانونی شراب کا ذخیرا برآمد کیا گیا ہے۔
پکڑے گئے ملزمان پر مظفر نگر میں کئی مقدمات درج ہیں یہ شاطر قسم کے شراب اسمگلر ہیں جو گزشتہ کئی سالوں سے اس کام کو انجام دے رہے تھے ۔
2019 میں بھی مظفر نگر پولیس نے نقلی شراب بنانے والے ایسے ہی گینگ کا انکشاف کیا تھا