ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں آج کلکٹریٹ آفس کے باہر، اترپردیش اساتذہ فڈریشن مظفر نگر کے زیر اہتمام اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے اپنے مختلف مطالبات کے لیے ایک دن کا دھرنا مظاہرہ کیا اور آج اسکولوں میں تالا بندی کی۔
اساتذہ کے اجتماعی تعطیل اور یوم احتجاج کی حیثیت سے پوری اساتذہ برادری نے ریاست بھر میں اپنے تکلیفدہ جذبات کا اظہار کیا۔
ریاست بھر کے پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کے لیے پریرنا ایپ کے نفاذ کے خلاف مہم جاری ہے۔
اسکولوں کے اساتذہ اور دیگر تمام ملازمین کو خدمات کی حفاظت سے انکار کیا جارہا ہے۔
اساتذہ نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہیں ہوئے تو تنظیم کی جانب سے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔