ETV Bharat / city

مظفر نگر: دو بچّیوں سمیت نہر میں کود پڑی خاتون

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں پیر کی شام ایک خاتون اپنی دو معصوم بچیوں کے ساتھ گنگ نہر میں کود پڑی، ایک بچی کی لاش برآمد کرلی گئی ہے بقیہ کی تلاش جاری ہے۔

A woman with her two daughters  jumped into the Gang river

author img

By

Published : Jun 2, 2020, 7:53 PM IST

اطلاعات کے مطابق مظفر نگر کے تھانہ سول لائن ایریا کے گاؤں سروٹ سے تعلق رکھنے والی زینب (25) نامی ایک خاتون نے بھانہ بھوپا کے علاقے میں گنگ نہر میں اس وقت چھلانگ لگا دی جب وہ سروٹ سے گاؤں توڑا جارہی تھی۔ پیچھے سے خاتون کی نند کا لڑکا شاہد (18) نے خاتون کو بچانے کے لیے نہر میں چھلانگ لگا دی۔

ویڈیو

لوگوں نے جب یہ منظر دیکھا تو انہوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی، موقعے پر پہنچی پولیس نے چاروں کی تلاش شروع کردی، جبکہ خاتون کے اہل خانہ کو بھی اطلاع کردیا گیا وہ لوگ بھی موقع واردات پر پہنچے۔'

پولیس نے تلاش کے دوران ککرولی کے علاقے گاؤں دھنساری کے قریب نہر سے ایک بچی کی لاش برآمد کی۔ جبکہ خاتون، ایک بچی اور خاتون کے نند کے لڑکے کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کے نہر میں کود نے کی وجوہات کو پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم پولیس کارروائی کررہی ہے۔

زینب کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ہماچل پردیش کی رہائشی ہے، جس کی شادی تقریباً چار برس قبل سروٹ کے رہائشی پینٹر اقرار سے ہوئی تھی۔ اقرار ابھی ہماچل میں ہی روزگار کی تلاش میں گیا ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.