ETV Bharat / city

مظفر نگر: اجے کمار للو کی رہائی کے لیے ستیہ گرہ مہم - ضروت مندوں کے درمیان کھانا تقسیم

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی ہدایت پر اجے کمار للو کی رہائی کے لیے ستیہ گرہ مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت تقریباً 9 ہزار غریبوں کے درمیان کھانا تقسیم کیا جارہا ہے۔

muzaffarnagar: UP cong launched seva satyagraha

author img

By

Published : Jun 8, 2020, 5:38 PM IST

اطلاعات کے مطابق کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر اجے کما للو کی رہائی کے لیے تمام اضلاع میں ستیہ گرہ مہم شروع کرنے کی ہدایت دی ہے، جس کے تحت مظفر نگر میں بھی کانگریس پارٹی کی جانب سے غریب، مزدور اور جھگیوں میں رہنے والے ضروت مندوں کے درمیان کھانا تقسیم کیا جارہا ہے، یہ مہم گذشتہ 6 جون سے 12 جون تک جاری رہے گی۔ اس مہم کے تحت تقریباً 9 ہزار لوگوں تک کھانا پہنچایا جارہا ہے۔

اس سلسلے میں گذشتہ دنوں مظفر نگر میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں سابق ممبر پارلیمنٹ ہریندر ملک نے کہا تھا کہ' پرینکا گاندھی، ریاستی کانگریس صدر اجے کمار للو کی رہائی کے لیے تمام اضلاع میں ستیہ گرہ مہم شروع کرے گی، اس مہم کا مقصد خدمت کرنا ہوگا'۔

انہوں نے کہا کہ' گذشتہ 20 مئی سے ہمارے رہنما اجے کمار للو جیل میں ہیں، ان کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے مہاجر مزدوروں کی مدد کرنا چاہتے تھے'۔

انہوں نے یوگی آدتیہ ناتھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ' غریب مخالف حکومت نے انہیں جیل بھیج دیا۔ لیکن بی جے پی کی حکومت ہمارے فلاحی کاموں کو روک نہیں سکتی۔ ستیہ گرہ مہم کے دوران کانگریس پارٹی ریاست کے ہر ضلع میں اجے کمار للو کی رہائی کے لیے مہم چلائے گی اور معاشرتی دوری کے بعد 25 لاکھ ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کرے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.