ETV Bharat / city

مظفرنگر: فوڈ پوائزننگ سے چھ لوگ ہسپتال میں داخل، ہوٹل مالک کے خلاف معاملہ درج

اترپردیش کے مظفرپور میں ایک خاندان کو ہوٹل کا چکن کھانا مہنگا پڑ گیا، جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ محکمہ خوراک کے آفیسرز چکن کا نمونہ لے کر جانچ کر رہے ہیں۔

in-muzaffarnagar-six-people-were-admitted-to-hospital-for-eating-chicken-and-a-case-was-registered-against-the-hotel-owner

author img

By

Published : Sep 16, 2021, 10:47 AM IST

مظفرنگر: اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں ایک فیملی کو اس وقت ایک مشہور ہوٹل کا چکن کھانا بھاری پڑگیا جب ہوٹل کا چکن کورما کھانے سے فیملی کے سبھی 6 ممبر بیمار ہوگئے جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ویڈیو دیکھیے

جانکاری کے مطابق مظفر نگر میناکشی چوک کے نزدیک ضلع کے مشہور نان ویج ہوٹل فوڈ اینڈ موڈ ہوٹل پر چکن پیکنگ کرا کر گھر لے جاکر کھانے سے فیملی کے سبھی 6 ممبر بیمار پر گئے اور کچھ وقت بعد پوری فیملی کی حالت بگڑ گئی۔ حالت زیادہ نازک ہونے پر پوری فیملی کو فوڈ پوائزنگ کی وجہ سے ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔

جب خاندان کی حالت بہتر ہوئی تو خاندان کے سربراہ نے ضلع انتظامیہ اور پولیس میں ہوٹل کے مالک کے خلاف شکایت درج کرائی۔ تحریر موصول ہونے کے بعد، مظفر نگر محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ نے ہوٹل کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور کھانے کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ محلہ امبا وہار کا رہائشی ایک خاندان فوڈ اینڈ موڈ ہوٹل کا کھانا کھانے کے بعد بیمار پڑ گیا جسے نثار ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

عوام میں زیر بحث ہے کہ مذکورہ ہوٹل کے بارے میں ماضی میں بھی کئی بار شکایت کی جا چکی ہے، لیکن پولیس انتظامیہ کوئی کارروائی نہیں کی۔

اس معاملے میں حسن عباس نے متاثرہ خاندان کی جانب سے سٹی کوتوالی میں شکایت دے کر مقدمہ درج کیا ہے، جس کے بعد سٹی مجسٹریٹ ابھیشیک کمار سنگھ نے پولیس اور محکمہ خوراک کی ٹیم کے ساتھ تفتیش شروع کی ہے اور 2 نمونے تفتیش کے لیے بھیجے دیے ہیں۔

مزید پڑھیں: مظفرنگر: بینک سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے 3 افراد زخمی

مظفرنگر: مدرسہ اسلامیہ فاطمہ کی 14 طالبات کوعالمیت کی سند

اس پورے معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے سٹی مجسٹریٹ ابھیشیک کمار سنگھ نے بتایا ہے کہ کل ایک خاندان کے 6 افراد میناکشی چوک فوڈ اینڈ موڈ نان ویج ہوٹل کا کھانا کھایا جس کے بعد خاندان کے تمام افراد بیمار ہوگئے۔ اہل خانہ کی جانب سے ہوٹل مالک کے خلاف شکایت کے بعد آج ہوٹل سے کھانے کے دو نمونے لیے گئے ہیں ، اگر نمونے فیل ہوئے تو ہوٹل مالک کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.