اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے بھارت کی پہلی خاتون گورنر اور مجاہد آزادی سروجنی نائیڈو کے یوم پیدائش کو قومی یوم خواتین کے طور پر منایا۔
پروگرام میں موجود سبھی رہنماؤں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور 2022 کے انتخابات کی تیاری پر تبادلہ خیال کیا۔ مظفر نگر سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر پرمود کمار تیاگی نے اس پروگرام سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ' آج سروجنی نائیڈو کی سالگرہ ہے، معزز قومی صدر اکھیلیش یادو کی ہدایت پر ہم نے آج کے دن کو قومی یوم خواتین کا انعقاد کیا ہے۔
مزید پڑھیں: 'مرکزی حکومت جمہوریت کو دفن کرنے میں مشغول'
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت نے خواتین کے تعلق سے کئی ایسے پروگرام کو بند کر رکھا بے، ہم خواتین کو اس بات آگاہ کرنے چاہتے ہیں کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی نیت کو سمجھیں اور سنہ 2022 کے انتخابات میں سماج وادی پارٹی حکومت بنے اور خواتین آگے بڑھ سکیں اور ان کی ترقی ہو۔