ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے ڈی ایم آفس میں واقع این آئی سی میں محکمہ آیوش کے زیر اہتمام تقرری کے خطوط تقسیم کیے گئے۔
اطلاع کے مطابق اتر پردیش کے اندر 1ہزار 65 آیوش میڈیکل آفیسرز اور ہومیوپیتھک اور آیورویدک کو تقرری کے خطوط وزیرِ اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ضلع کے عوامی نمائندوں سے تقسیم کرائے۔
مظفر نگر ضلع میں 10 میڈیکل آفیسرز کی تقرری کی گئی، ان میں 7 خواتین اور 3 میڈیکل آفیسر ہیں۔ ان طبی افسروں کو وزیر اعلی کے توسط سے مظفر نگر سے رکن اسمبلی کپل دیو اگروال، بوڈھانا کے ایم ایل اے امیش ملک، کھتولی کے ایم ایل اے وکرم سینی اور ضلعی مجسٹریٹ سیلوا کماری جے اور سی ڈی او آلوک یادو، اے ڈی ایم انتظامیہ امیت کمار اور سی ایم او پروین چوپڑا نے تقریر خطوط تقسیم کیے۔
پروگرام میں عوامی نمائندوں کو پھول دیکر ان کا استقبال بھی کیا گیا۔ تقرری کا خطوط موصول ہونے پر، میڈیکل آفیسرز نے خوشی کا اظہار کیا اور یوگی حکومت اور عوامی نمائندوں اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: بریلی شہر: گاڑٰی پارکنگ کی سہولیات نہ ہونے سے عوام پریشان
ویڈیو کانفرنسنگ میں ریاست کے سربراہ نے نومولہ میڈیکل افسران کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے روشن مستقبل کی تمنا کی۔اس پروگرام میں رکن اسمبلی کپل دیو اگروال، بڑھانا کے ممبر اسمبلی امیش ملک، کھتولی کے ایم ایل اے وکرم سینی ڈی ایم سیلوا کماری جے، سی ڈی او آلوک یادو ، اے ڈی ایم امت کمار، سی ایم او پروین چوپڑا، آیوش میڈیکل آفیسر اکشے کاتیان اور ہومیوپیتھک اور آیورویدک انتظامی افسران موجود تھے۔