ETV Bharat / city

مظفرنگر: ڈینگو ملیریا نمٹنے کے لیے محکمہ صحت تیار - ضلع ہسپتال میں ایک اسپیشل وارڈ

اتر پردیش کے کئی اضلاع میں ڈینگوں اور ملیریا کا قہر جاری ہے لیکن مظفرنگر کا محکمہ صحت ان بیماریوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

Muzaffarnagar health department
ڈینگو ملیریا نمٹنے کے لیے محکمہ صحت تیار
author img

By

Published : Sep 7, 2021, 10:09 PM IST

اترپردیش میں ان دنوں ڈینگو ملیریا کے بخار کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈینگو ملیریا کی وجہ سے اتر پردیش کے الگ الگ اضلاع میں کئی بچے اب تک اپنی جان گواں چکے ہیں۔ کئی بچے اس بیماری سے جوجھ رہے ہیں۔ یہ بیماری بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کو بھی اپنے زد میں لے رہی ہے۔ مظفرنگر محکمہ صحت کی ٹیم بھی ان بیماریوں سے نپٹنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔

ڈینگو ملیریا نمٹنے کے لیے محکمہ صحت تیار

مظفرنگر کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ایم ایس فوجدار نے اس سے متعلق معلومات دیتے ہوئے ای ٹی وی بھارت کی ٹیم کو بتایا کہ 'ڈینگو اور ملیریا عام بیماریوں سے تھوڑا الگ ہیں لیکن اس سے لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ضلع مظفر نگر میں ان بیماریوں کا ایک بھی کیس ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے لیکن پھر بھی ان بیماریوں سے نپٹنے کے لیے مظفرنگر محکمہ صحت کی تیاریاں پوری طرح سے مکمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرنگر عدالت سے بی جے رہنماؤں کو ملی راحت

انہوں نے بتایا کہ دیہاتی اور شہری علاقوں میں فوگنگ کے ساتھ ساتھ اینٹی لاروا اسپرے کا چھڑکاؤ کر آیا جا رہا ہے اور ان بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لئے مظفرنگر کے ضلع ہسپتال میں ایک اسپیشل وارڈ بھی بنایا گیا ہے۔ اس وارڈ میں ان بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو رکھا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہماری ٹیمیں دیہاتی اور شہری علاقوں میں گھر گھر جا کر ان بیماریوں میں مبتلا لوگوں کی پہچان کر ان کا علاج کرائے گی اور لوگوں کو ان بیماریوں کے تئیں آگاہ بھی کریں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.