ETV Bharat / city

مظفرنگر: مشرا کےعہدۂ وزارت پر رہتے ہوئے کسانوں کو انصاف نہیں مل سکتا

اترپردیش کے مظفرنگر میں کسانوں نے کلکٹریٹ کے سامنے لکھیم پور واقعے کے خلاف احتجاج کرکے مانگ کی کہ وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کی برخواستگی نہیں ہوتی ہے اس وقت تک کسانوں کو انصاف نہیں مل سکتا۔

author img

By

Published : Oct 14, 2021, 7:36 AM IST

Updated : Oct 14, 2021, 10:01 AM IST

Muzaffarnagar: Farmers cannot get justice while holding the post of minister

مظفرنگر: اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلکٹریٹ کے احاطے میں کسان یونین کے کارکنان اور عہدے داروں نے لکھیم پور واقعے کی مذمت کی اور وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کی برخواستگی کا مطالبہ کیا، ساتھ ہی مختلف مطالبات کو لے کر ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ کو پیش کیا۔

ویڈیو دیکھیے

مظفر نگر کے کلکٹریٹ کے احاطے میں کسان یونین کے قومی صدر چودھری سویت ملک کی سربراہی میں درجنوں سے زائد کارکنان اور عہدیداروں نے تین زرعی قوانین کے خلاف اور لکھیم پور واقعے ریاستی وزیر داخلہ کی برخاستگی کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔

کسان یونین کے قومی صدر چودھری سویت ملک نے کہا کہ دلی کی سرحد پر کسان تین زرعی قوانین بلو کے خلاف گیارہ مہینوں سے احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں لیکن حکومت کسانوں کے مطالبات سننے کو تیار نہیں ہے اور لکھیم پور واقعہ کو لے کر حکومت تاناشاہی رویہ اختیار کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کی برخواستگی کے بغیر کسانوں کو انصاف ملنا مشکل ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد سے جلد ریاستی وزیر داخلہ اجے مشرا کو برخواست کیا جائے، جس سے شہید ہوئے کسانوں کو انصاف مل سکے گا، کیوں کہ ان کے عہدے پر بیٹھے رہتے ہوئے کسانوں کو انصاف ملنا مشکل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید ہوئے کسانوں اور صحافی کے علاوہ دیگر ہلاکتوں سے ان کی کوئی ہمدردی نہیں ہے۔

Last Updated : Oct 14, 2021, 10:01 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.