مظفرنگر: اترپردیش کے مظفرنگر میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا انتخابات کافی اہم و دلچسپ رہا ہے۔ محمد وصی انصاری ایڈوکیٹ کو 750 ووٹ ملے جنہوں نے 31 ووٹوں سے جیت درج کر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نئے صدر بنے۔ Wasi Ansari Selected President of Muzaffarnagar District Bar Association
اس بار تین گروپس میں کانٹے کی ٹکر تھی۔ محمد وصی انصاری Mohammed Wasi Ansari نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سینئر اور نوجوان ایڈوکیٹ کی دعاؤں سے میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر بنا ہوں۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ایڈوکیٹس کو جو مجھ سے توقعات وابستہ ہیں میں ان کو پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔
ہمارے گروپ کو 31 ووٹوں سے جیت حاصل ہوئی ہے۔ ہمارا گروپ جو گزشتہ 3/4 سالوں سے مسلسل جیت رہا ہے۔ اس کی ترجیح ہے کہ کچہری میں پھیلی بدعنوانی Corruption کو ختم کیا جائے۔ ہم وکلاء کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کریں گے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان کے لیے لائف انشورنس پالیسی نافذ کرانے کی کوشش کریں گے۔ جو نئے ساتھی ایل ایل بی پاس کر کے آرہے ہیں ان کو ہم فری آف کاسٹ چیمبر فراہم کرنے کا بندوبست کریں گے، ہم یہاں پر پر وکلاء کے لیے ایک مستقل ڈاکٹر کا بندوبست کریں گے۔