ETV Bharat / city

پنچایت انتخاب کے لیے پیسے نہیں دینے پر طلاق دینے کا الزام

متاثرہ نے اپنے مائکے والوں کے ساتھ مل کر منسور پور تھانے میں ملزم شوہر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے شکایت کی۔

triple talaq
طلاق دینے کا الزام
author img

By

Published : Mar 27, 2021, 3:01 AM IST

ضلع مظفر نگر میں پنچایت انتخاب لڑنے کے لیے سسورال والوں نے پیسے نہیں دیے تو ایک شخص نے اپنی اہلیہ کو تین طلاق دے کر گھر سے نکال دیا۔ متاثرہ نے پولیس میں اس کی شکایت کی اور اپنے شوہر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

طلاق دینے کا الزام

بتایا جا رہا ہے کہ ملزم کسان ہے، فی الحال پولیس اس معاملے میں کچھ بھی بولنے سے پرہیز کر رہی ہے۔

متاثرہ خاتون کا نکاہ 2014 میں جڑودا کے احسان کباڑی کے ساتھ ہوا تھا۔ متاثرہ نے الزام عائد کیا کہ نکاح کے بعد سے ہی احسان کم جہیز لانے کی بات کہ کر مار پیٹ کرتا تھا۔ متاثرہ نے بتایا کہ اس کے تین بچے ہیں، جس کی وجہ سے وہ یہ ظلم سہتی رہی تھی۔ متاثرہ نے الزام عائد کیا کہ احسان نے 23 مارچ کو پنچایتی انتخاب لڑنے کے لیے اس سے اپنے مائکے سے 10 لاکھ روپے اور ایک فارچونر گاڑی لانے کا مطالبہ کیا تھا۔ متاثرہ کا الزام ہے کہ جب اس نے ایسا کرنے سے منع کر دیا تو ملزم نے اس کے ساتھ مار پیٹ کر تین طلاق دیتے ہوئے گھر سے نکال دیا۔

اس کے بعد متاثرہ نے اپنے مائکے والوں کے ساتھ مل کر منسور پور تھانے میں ملزم شوہر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے شکایت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.