ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے تھانہ علاقے نئی منڈی میں واقعی اے ٹو زیڈ روڈ پر آج صبح ایک آئل کے ٹینکر میں نامعلوم وجوہات کے سبب اچانک آگ لگ گئی۔
آگ لگنے کے بعد محکمہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی اور گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا گیا، مزید معلومات دیتے ہوئے فائر آفیسر نے بتایا کی آج صبح امھیں مظفرنگر کے تھانہ علاقے کی نئی منڈی کے اے ٹو زیڈ روڈ پر ایک آئل ٹینکر میں آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی۔
اطلاع ملنے پر فائر بریگید عملہ فورا فائر ٹینکروں کے ساتھ موقع پر پہنچا اور کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ٹینکر میں کالا آئل بھرا ہوا تھا جسے ایک ڈرم کے ذریعے باہر نکالا جا رہا تھا تب ہی اس میں اچانک آگ لگ گئی۔
آگ اتنی شدید تھی کی اسے قابو پانے کے لیے پانچ فائر ٹینڈر کو بلانا پڑا، رہائشی علاقے میں یہ واقعہ پیش آنے کی وجہ سے فائر بریگیڈ عملہ کو آگ پر قابو پانے میں کڑی مشقت کرنی پڑی۔
حالانکہ اس واقعہ میں کسی بھی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن آئل ٹینکر پوری طرح سے جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔