ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے آیورویدک اور یونانی طبی نظام کے سابق چیئرمین ڈاکٹر سبھاش شرما سے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے اور گھریلو جڑی بوٹیوں کے استعمال اس وبا سے بچنے کے لیےکس حد تک فائدہ مند ہیں ان سارے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔
ڈاکٹر سبھاش شرما نے کہا کہ ابتدائی دور میں اس وبا سے متاثر ہو رہے افراد کے لیے ہسپتال کی کمی تھی لیکن اب ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ اترپردیش حکومت نے کورونا بیڈ کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے جو کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے معاون ثابت ہو سکتا ہے۔مزید انہوں نے یہ بھی کہاکہ اب کورونا ٹیسٹنگ بھی بالکل مفت کرائی جا رہی ہے۔
انہوں اپنی گفتگو کے دوارن عالمی ادارہ صحت کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ' کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے کی گئی کوششوں کے تعلق سے ادارہ صحت نے اترپردیش حکومت کی تعریف بھی کی ہے۔
وہیں انہوں نے یہ بھی کہاکہ' اگر ہم بات ضلع مظفر نگر کی کریں تو یہاں بھی چوک چوراہوں پر جیسے محاویر چوک میناکشی چوک اسپتال اور کئی جگہ رینڈم چیکنگ اور عام چیکنگ اسٹور لگا کر لوگوں کا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:
مرادآباد: ٹریڈ یونین کا احتجاجی مظاہرہ
انہوں نے کہاکہ' بھارت ایک ایسا ملک ہے جہاں گھروں کے آس پاس ہی آریوويد اور یونانی دواؤں کا ذخیرہ موجود ہے۔ جیسے ہمارے پاس تُلسی کا پودا ہے ادرک کالی مرچ نیم کی پتی ہلدی یہ جڑی بوٹیوں کے طور پر ہمارے پاس موجود ہیں جن کا استمعال کورونا وبا سے نجات کے لیے بے حد کارگر اور کارآمد ہے۔
پورے ملک میں کورونا وبا کے پھیلنے کی رفتار پھر تیز ہوگئی ہے۔اس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے سبھی ریاست کے وزراء اعلٰی کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی ہے۔