مظفرنگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے جولی روڈ پر واقع دھندھڈا گاؤں کے ایک گھر میں گیس سلنڈر میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے پورے گاؤں میں دہشت کا ماحول پیدا گیا۔
گاؤں کے لوگوں نے آگ بجھانے کی پوری کوشش کی لیکن کامیابی ہاتھ نہیں لگی تاہم آگ لگنے کی اطلاع مظفرنگر فائر اسٹیشن کو دی گئی۔ فائر محکمے کو اطلاعات موصول ہوتے ہی فائرنگ محکمے کے افسران فوراً موقع پر پہنچے اور اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر جلتے ہوئے سلنڈر کی آگ پر قابو پایا۔
فائر محکمے کے افسر جے کشور سینی نے بتایا کی ہمیں مظفر نگر کے جولی روڈ پر واقع دھندھڈا گاؤں کے ایک گھر میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی ہم اپنی ٹیم کے ساتھ فوراً ہی موقع پر پہنچ گئے جب ہم موقع پر پہنچے تو سلنڈر میں آگ لگ رہی تھی، ہم نے بڑی مشقت کے بعد سلنڈر میں لگی آگ پر قابو پا لیا۔
مزید پڑھیں:
اس کے بعد فائر ملازمین نے لوگوں کو آگ سے بچاؤ کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔