ETV Bharat / city

After Two Years Ramazan Jumah Prayers in Mosques: دو سال بعد مسجدوں میں رمضان کے پہلے جمعے کی نماز ادا کی گئی

اترپردیش کے رامپور میں واقع تاریخی جامع مسجد میں دو سال بعد رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔ وہیں مظفرنگر میں بھی مسلمانوں نے جمعہ کی نماز مسجد میں ادا کی۔ گذشتہ دنوں برس کے رمضان کورونا وبا کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کی نذر ہوگیا تھا۔ نماز کے بعد کے ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں After Two Years Prayers Offered in Mosques on The First Friday of Ramadan in UP۔

Two Years Later Ramazan Jumah Prayers in Masjid

author img

By

Published : Apr 9, 2022, 5:36 PM IST

رامپور: رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے موقع پر دو برس بعد رامپور کی تاریخی جامع مسجد میں بڑی تعداد میں فرزندان توحید نے نماز جمعہ ادا کی۔ اس سے پہلے کے دونون برس ماہ رمضان میں کووڈ کی وجہ سے جامع مسجد میں صرف 5 ہی افراد کو نماز ادا کرنے کی اجازت تھی۔ آج نماز جمعہ کی امامت شہر قاضی سید خوشنود میاں نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے خصوصی طور پر رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے تین عشرے ہوتے ہیں، جس میں سے پہلا عشرہ رحمت کا عشرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فطری طور پر ہر انسان کو رحمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اللہ کی رحمت بہت ہی خاص ہے اور ہم اللہ کی رحمت کا شمار نہیں کر سکتے prayers were offered in mosques on the first Friday of Ramadan۔

رامپور میں رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کی نماز ادا کی گئی

وہیں قاضی شہر نے اللہ شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ کی وجہ سے دو مرتبہ کے رمضان میں جامع مسجد میں عبادت نہیں کی جا سکی لیکن اب کورونا وباء کے تقریباً خاتمے کے بعد مسجدیں دوبارہ آباد ہو گئی ہیں۔ لوگ عبادات میں مصروف ہیں۔ رمضان کے پہلے جمعہ میں تقریباً 3 ہزار مسلین نے جامع مسجد پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔

وہیں مظفرنگر میں بھی رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کی نماز پڑھنے کے لئے پہلے کی طرح ہی ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور جمعہ کی نماز پر امن طریقے سے ادا کی اور ملک کی سلامتی اور امن وامان کے لیے دعائیں مانگی گئیں The first Friday prayers of Ramadan were offered in Muzaffarnagar۔

مظفرنگر میں رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کی نماز ادا کی گئی
رمضان المبارک کے پہلے جمعہ سے متعلق مظفر نگر کے مدرسہ محمودیہ سروٹ کے نائب مہتمم محمد نعیم نے کہا کہ آج جمعہ کے روز ہمارے مدرسے میں تقریبا 2 سے 3 ہزار لوگوں نے جمعہ کی نماز ادا کی۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وبا کے دور کے بعد ایک بار پھر سے مساجد اور مدارس میں رونقیں لوٹنے لگی ہیں۔ ہم نے نماز میں ملک میں امن وامان ان ملک کی سلامتی اور آپسی بھائی چارہ بنا رہے اس کے لئے دعائیں کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:

وہیں مظفر نگر شہر قاضی قاضی تنویر عالم نے بتایا کی بہت اچھا لگا کہ کرونا وبا کے دور کے بعد ایک بار پھر سے مساجدمدارس میں رونق دیکھی گئی ہے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ماہ رمضان کے پہلے جمعہ کی نماز ادا کی اور ملک کی سلامتی کی و امن و امان کے لیے دعائیں مانگی ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.