ETV Bharat / city

مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 4 نئے کیسز کی تصدیق - مظفر نگر میں کورونا اپڈیٹ

مظفر نگر میں کورونا کے 4 نئے مثبت کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی ہے۔

4 new cases  found of corona virus in  Muzaffar Nagar
مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 4 نئے کیسز کی تصدیق
author img

By

Published : Jun 27, 2020, 9:44 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، آج ضلع میں 4 مثبت کیسز کی تصدیق کیے جانے کے بعد ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی ہے۔

آج 232 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی ہیں جن میں 4 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ سلوا کماری جیاراجن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا متأثر مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ بیگراج پور میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی 150 سے زائد متاثرہ افراد کو صحت یاب کر چکی ہے اور آج بھی 5 مریضوں کو بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔

Tweet from District Magistrate Silva Kumari Jayarajan
ضلع مجسٹریٹ سلوا کماری جیاراجن کا ٹویٹ

واضح رہے کہ ریاست اترپردیش میں کورونا وائرس متأثرین کی مجموعی تعداد 21549 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 650 تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 89 ہزار 53 ہو چکی ہے۔ 15 ہزار 685 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارت میں سب سے زیادہ 1 لاکھ 52 ہزار 765 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 7 ہزار 106 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر دہلی اور تیسرے نمبر پر تمل ناڈو ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.