ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان 256 نئے کورونا کیسز سامنے آنے سے محکمہ صحت میں افراتفری پھیل گئی جبکہ 93 مثبت مریضوں کی تازہ رپورٹ منفی آئی۔
اب ضلع میں31283 کورونا مثبت مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔جبکہ 269 مثبت مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ ضلع انتظامیہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ محکمہ صحت کی ٹیم بھی کورونا وبا کی تیسری لہر کو دیکھتے ہوئے پوری مستعدی کے ساتھ مصروف ہے۔