ETV Bharat / city

مظفرنگر: کورونا کے 109مثبت معاملات - کورونا مثبت افراد کی موت

مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 109 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے- وہیں 94 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ 39مثبت مریضوں کی اب تک موت واقع ہو چکی ہے۔

مظفرنگر: کورونا کے 109مثبت معاملات
مظفرنگر: کورونا کے 109مثبت معاملات
author img

By

Published : Sep 18, 2020, 9:18 PM IST

مظفر نگر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 109 مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے تاہم راحت و اطمینان کی بات یہ بھی ہے کہ اس دوران 95 مثبت مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ضلع میں 109نئے مثبت معاملات کی تصدیق کے ساتھ ہی کورونا کے فعال معاملات کی تعداد 1188 ہو گئی ہے۔

مظفرنگر میں کورونا کے 109مثبت معاملات کی تصدیق

مظفر نگر میں اب تک 39 کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: عالمی سطح پر کورونا سے صحتیابی کے معاملے میں بھارت پہلے نمبر پر

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو450 سے زائد افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جن میں 109 مثبت کیسز پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹس منفی آئی ہیں۔

مثبت پائے گئے بعض مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج، مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ بھیجا گیا اور بقیہ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

ضلع میں اب تک 2607 متاثرہ افراد ٹھیک ہوکر گھر بھیج دیے گئے ہیں۔ اسکی جانکاری مظفر نگر ضلع مجسٹریٹ نے ٹویٹ کے ذریعے فراہم کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.