ETV Bharat / city

بڑے بھائی کی بہادری سے چھوٹے بھائی کی جان بچ گئی - نریش کالو رام بھالا

ریاست مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں ایک 14 برس کے لڑکے نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے چھوٹے بھائی کو تیندوے کا شکار ہونے سے بچا لیا۔

thane
author img

By

Published : Jun 17, 2019, 6:17 PM IST

مرباڈ تعلقہ کے ٹوکاؤڈے میں واقع کرپت واڑی گاؤں میں ایک تیندوے نے اس کے سات برس کے بھائی پر حملہ کر دیا تھا لیکن 14 برس کے نریش نے ہمت دکھاتے ہوئے تیندوے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

بڑے بھائی کی بہادری سے چھوٹے بھائی کی جان بچ گئی

گذشتہ جمعے کو نریش کالو رام بھالا (14 برس) اور ہرشد وٹھل بھالا (7 برس) اپنی دادی کے ساتھ مرباڈ فوریسٹ رینج کے پاس واقع اپنے کھیت میں تھے۔ ان کی دادی کھیت میں کام کر رہی تھیں۔

اس دوران دونوں بچے بلیک بیری پھل کی تلاش میں کھیت سے آگے نکل گئے۔ تب جھاڑیوں میں چھپے تیندوے نے نریش پر چھلانگ لگا دی لیکن اس کے تیزی سے پیچھے ہٹنے پر تیندوے نے ہرشد پر حملہ کرتے ہوئے اسے زخمی کر دیا۔ نریش کی بہادری کے آگے تیندوے کو ہارنا پڑا اور اس نے ہرشد کو اپنے قبضے سے چھوڑ دیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.