ETV Bharat / city

مالیگاؤں: سڑک حادثے میں خاتون کی موت - Malegaon

حادثے میں خاتون کی موت ہوگئی اور ایک نوجوان معمولی زخمی ہے۔ پوسٹ مارٹم اور تمام قانونی تکمیل کے مکمل ہونے کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

Accident
Accident
author img

By

Published : Jun 4, 2021, 6:52 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں قومی شاہراہ نمبر 3 پر آج صبح کے وقت دو دردناک حادثے پیش آئے۔جس میں ایک مسجد کے امام اور انکی بیٹی کی موت ہوگئی۔ اس حادثے کے تقریباً کچھ گھنٹوں کے بعد ایک اور حادثہ پیش آیا جس میں ایک غیر مسلم خاتون کی دردناک موت ہوگئی۔

سڑک حادثات آئے دن کا معمول بن چکے ہیں۔ شہر کی مقامی و قومی شاہراہوں پر روزانہ حادثات ہورہے ہیں۔ ان بڑھتے حادثات کی روک تھام کے لیے رکن اسمبلی اور سابق رکن اسمبلی نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے ڈائریکٹر اور ضلع کلکٹر سے سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے اقدامات کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

جس کے بعد رکن اسمبلی کے ساتھ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے ڈائریکٹر اور آفیسران نے قومی شاہراہوں کا جائزہ لیا لیکن گزرتے وقت کے ساتھ اس معاملے کو نظر انداز کر دیا گیا۔ جسے کے نتیجے میں درجنوں قیمتی انسانی جانیں تلف ہوتی جارہی ہیں۔

اس سلسلے میں سماجی کارکن شفیق شیخ نے بتایا کہ آج صبح کے وقت قومی شاہراہ پر دو دردناک حادثہ پیش آئے۔ جس میں مسجد حاجی عباس کے خطیب امام، حافظ سفیان احمد محمد شعبان اور انکی بیٹی کی موت واقع ہوگئی اور کچھ گھنٹوں کے درمیان ایک دوسرے حادثے کی اطلاع ملی۔ جس میں ایک نوجوان موٹر سائیکل پر اپنی ماں کو دھولیہ سمت لے کر جارہا تھا کہ پیچھے سے آرہی تیز رفتار ٹرک نے اس کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے سبب پیچھے بیٹھی خاتون ٹرک کی زد میں آنے سے ہلاک ہوگئی'۔

شفیق شیخ نے بتایا ‘ٹکر مارنے کے بعد ٹرک ڈرائیور ٹرک کو لے کر فرار ہوگیا۔ لیکن حادثے کے قریب موجود عینی شاہدین نے پولیس کو ٹرک کا نمبر بتایا جس کے بعد پوارواڑی پولیس اسٹیشن کے انچارج نے دھولیہ سمت کی طرف ایک ٹیم کو روانہ کیا اور دھولیہ شہر سے پہلے ہی اس ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا’۔

انہوں نے کہا ‘مہلوک خاتون گرنا ڈیم کے اطراف میں واقع دیہات میں رہتی تھی۔ کسی کام کے سلسلے میں شہر میں آنا ہوا تھا اور واپسی کے دوران حادثے کا شکار ہو گئی’۔

واضح رہے کہ اس حادثے میں خاتون کی موت ہوگئی اور نوجوان معمولی زخمی ہے۔ پوسٹ مارٹم اور تمام قانونی تکمیل کے مکمل ہونے کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ پوارواڑی پولیس مہلوک کے اہل خانہ سے رابطہ کررہی ہیں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.