ETV Bharat / city

کورونا کو مہاراشٹر سے ختم کرنے میں جلد ہوں گے کامیاب: راجیش ٹوپے - Maharashtra, mumbai

ریاستی عوام حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی مہم 'بریک دی چین' کا بھرپور طریقے سے ساتھ دیتے ہوئے کورونا کی چین کو توڑنے میں کامیاب ہوتے نظر آرہے ہیں۔

Rajesh Tope
راجیش ٹوپے
author img

By

Published : May 4, 2021, 11:02 PM IST

گزشتہ دو ہفتوں کے مقابلے میں ریاست میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں کافی حد تک کمی واقع ہو رہی ہے، جو اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ اگر عوام اسی طرح سرکاری رہنمایانہ ہدایتوں پر عمل کرتے رہے تو ہم عنقریب مہاراشٹر کو ’’کورونا مکت مہاراشٹر‘‘بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

اس طرح کا اظہار خیال کرتے ہوئے ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے مزید کہا کہ ریاست میں بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ اس وقت روزانہ ڈھائی لاکھ سے دو لاکھ 80 ہزار تک کورونا ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

ان ٹیسٹوں میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹوں کی تعداد زیادہ ہے۔ حالانکہ ریاست میں مریضوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے لیکن کورونا ٹیسٹوں کی تعداد میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

ریاست میں آکسیجن کی طلب میں گذشتہ دنوں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس سے ریاست میں آکسیجن کی ایک بہت بڑی ضرورت پیدا ہوگئی ہے۔ ٹوپے نے کہا کہ آکسیجن آڈٹ کے ذریعے آکسیجن کے اخراج کو روکنے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ریاست نے مرکزی حکومت سے 40 ہزار آکسیجن کانسٹریٹر کا مطالبہ کیا ہے لیکن ہمیں لگتا ہے کہ 20 ہزار کانسٹریٹر ہی میں گے۔

ریمڈیسیور انجکشن کے حصول کے لئے ریاستی سرکار نے عالمی ٹینڈر نکالا ہے۔ کچھ ہی دنوں میں تقریبا ساڑھے تین لاکھ ریمڈیسیور انجکشن ہمیں دستیاب ہونگے۔ وزیر صحت نے ٹیکہ کاری مہم سے متعلق کہا کہ ایک مرتبہ جب ویکسین دستیاب ہو جائے گی تو صوبے میں ٹیکہ کاری میں تیزی خود بہ خود آجائے گی۔ آج ریاست میں ویکسین کی تعداد 9 لاکھ ہے۔ اس لئے ریاست میں45 برس سے زیادہ عمر کے 1 کروڑ 45 لاکھ افراد کو ویکسین دی گئی ہے۔

وزیر صحت نے ریاست میں کورونا کی صورتحال کی تازہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ عروس البلاد ممبئی اور تھانہ سمیت 15 اضلاع میں رروز بہ روز کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی کی اطلاعات آرہی ہیں۔ اس کے علاوہ مہاراشٹر کے کچھ اضلاع میں ابھی کورونا کے مریضوں کی تشویشناک صورتحال بنی ہوئی ہے۔

مہا وکاس آگھاڑی سرکار ان اضلاع میں بھی کورونا انفکشن کو روکنے کے لئے ٹیکہ کاری مہم کو مزید تیز کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ ریاستی حکومت روسی ویکسین تیار کرنے والے اسپوتنک وی کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے تاکہ وہ اس خریداری کے لئے معقول قیمت پر مہیا ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین کی خریداری کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے عالمی مفادات کے اظہار کو کمپنیوں کی جانب سے مثبت جواب ملا ہے۔ ٹوپے نے مزید کہا کہ کروناوائرس نے سانگلی، ستارا، بلڈھانہ اور کولہاپور سمیت20اضلاع میں ابھی بھی کرونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے۔ ہم بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ ان اضلاع میں بھی ٹیکہ کاری مہم کو تیز کریںاسی مقصد کے تحت کولہاپور کی انتظامیہ نے ضلع 10؍دنوں کا سخت لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ لیا ہے۔ امید ہے کہ ان 10 دنوں میں کولہارپور میں بھی کورونا کے مریضوں میں بڑی حد تک کمی آئے گی۔اسی طرح ان اضلاع میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے وہاں ہسپتالوں میں مزید بیڈ بڑھائے جارہے ہیں

مہاراشٹر کے ممبئی ، دھولیہ ، ناندیڑ ، بھنڈارا ، تھانہ ، ناسک ، لاتور ، نندوربار ،چندرپور، ناگپور ، اورنگ آباد ، امراوتی ، رائے گڑھ ،عثمان آباد اور گوندیا ان15اضلاع میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں کافی حد تک روز بروز کمی کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمارا اگلا ہدف صوبے کےوہ 24اضلاع ہونگے جہاں پر کرونا انفکشن کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.