ETV Bharat / city

جے جے ہسپتال میں مریضوں کے ٹیسٹ باہر کیوں کئے جارہے ہیں؟ - مجلس اتحادالمسلمین ممبئی

ملک کے بڑے ہستپال میں شمار کئے جانے والے جے جے اسپتال سے متعلق بعض مریضوں نے شکایت کی ہے کہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کو دوائیں خریدنے اور ٹیسٹ کرانے کے لیے انہیں باہر کا راستہ دکھایا جاتا ہے۔

جے جے ہسپتال میں مریضوں کے ٹیسٹ باہر کیوں کئے جارہے ہیں؟

author img

By

Published : Sep 15, 2021, 10:29 PM IST

جے جے اسپتال انتظامیہ کے خلاف شکایات موصول ہونے کے بعد مجلس اتحاد المسلمین ممبئی کے صدر فیاض احمد خان نے کہا کہ چھوٹے ٹیسٹ جیسے بلڈ ٹیسٹ، شوگر ٹیسٹ کی سہولت اسپتال میں دستیاب ہونے کے باوجود مریضوں کو باہر یعنی پرائیویٹ ڈائیگناسٹیک سینٹر جانے کے لیے مجبور کیا جارہا ہے۔

فیاض احمد خان نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ سے مل کر اس بارے میں بات کی گئی جبکہ اسپتال کے ڈین رنجیت مانکیشور سے اس سلسلہ میں ملاقات کرکے تحریری شکایت کی گئی جس کے بعد انہوں نے مریضوں کو ہونے والی دقتوں اور مسائل پر غور کرنے کا تیقن دیا۔ مانکیشور نے کہا کہ مریضوں کو حکومت کی جانب سے ملنے والی ہر سہولت دی جائے گی۔

چونکہ جے جے ہسپتال ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے بھنڈی بازار میں سے متصل ہے۔ علاقے میں مسلم اکثریتی بستیاں ہیں جو پسماندہ طبقے سے تعلق رکھتی ہیں جو کسی بھی علاج کے لئے پرائیویٹ اسپتال جانے سے قاصر ہیں، اس لیے غریب مریض جے جے ہسپتال کا رخ کرتے ہیں کیونکہ یہاں علاج کا خرچ کم ہے۔

دراصل مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے کے سبب کسی بھی ٹیسٹ یا اسکی رپورٹ طلب کرنے میں ہسپتال میں لمبی لائن اور رپورٹ میں تاخیر کے سبب مریض باہر پرائیویٹ لیب کا رخ کرتے ہیں تاکہ کم وقت میں علاج ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر شبیر کی نئی کہانی شیخ چلی کے سنہرے سپنے پردہ سیمیں پر جلد

فیاض احمد خان نے کہا کہ حکومت کو جے جے اسپتال میں مریضوں کی خاص کر اقلیتوں کی تعداد کو نظر میں رکھتے ہوئے حکومت کو اس ہسپتال میں ڈائیگناسٹک سینٹر کی سہولیات میں اضافہ کرنے کے اقدامات کرنے چاہئے تاکہ غریب مریضوں کو سہولت ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.