اویسی نے کہا کہ 'جب ہم نے بی جے پی سے روزگار کے بارے میں سوال کیا تو وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ 'اگر ہم اقتدار میں آئے تو ایک کروڑ روزگار کے مواقعے فراہم کریں گے۔ کیا آخری پانچ سالوں سے مہندی لگا کر بیٹھے تھے؟ کس نے آپ کو روزگار دینے سے روکا تھا۔ آپ کو روزگار فراہم کرنا تھا مگر آپ نے نہیں کیا۔'
نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ 'مودی نے کہا تھا کہ مجھے 'چوکیدار' بنائیے، میں ہر برس دو کروڑ نوکریاں دوں گا لیکن 15 لاکھ نوکریاں بھی نہیں دی جا سکی۔ آپ بتائیے کہ کس پر اعتماد کیا جائے۔'
انہوں نے کہا کہ 'یہ ڈرامہ کمپنی (بی جے پی) کامیاب ہوئی ہے چونکہ کانگریس کمزور ہوئی ہے۔ یہ ختم ہونے کے دہانے پر ہے۔ اس میں لڑنے کا جذبہ نظر نہیں آتا۔'