ETV Bharat / city

مالیگاؤں: بارش میں نشیبی علاقوں کی حالت زار کا ذمہ دار کون؟ - etv bharat news

ریاست مہاراشٹر کے معروف شہر مالیگاؤں میں مسائل کی کمی نہیں ہے۔ اس شہر میں تعلیم سے لے کر روزگار تک، بنیادی سہولیات سے لے کر تفریحی انتظامات تک ہر شعبہ میں صرف مسائل ہی مسائل نظر آئیں گے۔ اس مسلم اکثریتی شہر میں مسلم نمائندہ اور رہنماؤں کی تعداد ان مسائل سے کئی زیادہ ہے۔

Who is responsible for the plight of low-lying areas in the rains?
بارش میں نشیبی علاقوں کی حالت زار کا ذمہ دار کون؟
author img

By

Published : Jun 30, 2021, 8:03 AM IST

موسم باراں کی آمد کے ساتھ مسائل میں اضافہ ہونا ہر سال کا معمول ہے کیونکہ مانسون کی آمد سے قبل انتظامیہ خاطر خواہ انتظامات کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوتی ہے۔ گزشتہ چند روز میں ہونے والی موسلادھار بارش اس کی جیتی جاگتی مثال ہے۔ شہر کے متعدد مقامات تالاب میں تبدیل ہوگئے، گٹروں کے گندے پانی نے سڑکوں کی خستہ حالی کو تو چھپا لیا لیکن راہ گیروں کیلئے نئے مسائل ضرور پیدا کردیئے۔

ویڈیو

یہاں کی عوام بنیادی سہولیات سے اب تک محروم نظر آرہی ہے۔ اس کے بعد بھی عوام صبر وشکر کے ساتھ زندگی گزار رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ ایک طبقہ ان کے صبر کا حد سے زیادہ غلط فائدہ اُٹھا رہا ہے اور آخری حد تک عوام کا استحصال کیا جارہا ہے۔

تشویشناک بات یہ ہے کہ عیدالاضحیٰ قریب ہے، گلی محلوں اور چوک چوراہوں پر چارا، گندگی اور جانوروں کے فضلات کا ڈھیر لگ جاتا ہے ایسے میں گٹر اور نالے بھی بلاک ہوجاتے ہیں۔ مضافاتی علاقے میں گھروں میں پانی داخل ہو جاتا ہے لیکن اس کے باوجود کارپوریشن انتظامیہ قبل از مانسون کے کسی طرح کا کوئی انتظامات کرتی نظر نہیں آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی: مسلمانوں کو نشے کی لت سے دور رکھنے کی انوکھی پہل

اس تعلق سے نمائندے ای ٹی وی بھارت نے شہر کے نشیبی علاقوں کا دورہ کیا تب وہاں کے مقامی لوگوں نے نم آنکھوں سے اپنے مسائل کو بتاتے ہوئے کہا کہ موسلادھار بارش کے باعث ان کے گھروں میں گٹر کا پانی داخل ہوجاتا ہے، جس کی وجہ سے انہیں کافی پریشانیاں ہوتی ہیں اور کافی نقصان بھی برداشت کرنا پڑا ہے۔ اس ضمن میں اکثر و بیشتر علاقوں کی خواتین نے کہا کہ بارش کے ایام میں انہیں خود گٹر کی صفائی کرنی پڑتی ہے۔

کیونکہ اس معاملے میں کارپوریشن کے ملازمین اور کارپوریٹرز صرف ٹال مٹول کرتے ہیں اور اس کام میں کافی دیری کر دی جاتی ہے تاکہ مقامی لوگ تھک ہار کر خاموشی اختیار کر لیں۔ مقامی افراد نے کہا کہ اس گندے پانی کی نکاسی کیلئے کوئی مستقل حل نکالا جائے ورنہ محلہ کے مرد و خواتین مل کر کارپوریشن اور کارپوریٹرز کے خلاف تحریک چلائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.