ETV Bharat / city

رشی کپور اسپتال میں داخل - veteran actor rishi kapoor hospitalised in mumbai

67 سالہ اداکار کو سانس لینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

veteran
veteran
author img

By

Published : Apr 30, 2020, 9:24 AM IST

بالی ووڈ کے معروف اداکار رشی کپور کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں گزشتہ شب ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

رشی کپور اسپتال میں داخل
رشی کپور اسپتال میں داخل

67 سالہ اداکار کو سانس لینے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

واضح ہو کہ رشی کپور کو 2018 میں کینسر میں مبتلا ہونے کا پتہ چلا تھا جس کے بعد انہوں نے تقریباً ایک سال تک امریکہ کے نيويارک میں رہ کر اپنا علاج کرایا تھا۔ وہ صحت یاب ہونے کے بعد گذشتہ سال وطن واپس لوٹے تھے۔

رشی کپور کی حالت ابھی مستحکم ہے۔

اس سے قبل فروری میں بھی رشی کپور کو دو بار اسپتال میں داخل کرانا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ کینسر کی وجہ سے بالی ووڈ کے ہر فن مولا اداکار عرفان کا کیلا بین اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا تھا جس کی وجہ سے فلمی دنیا سمیت پورے ملک میں غم کی لہر ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.