ETV Bharat / city

'کانگریس سے وابستگی، کسی بھی قسم کا پچھتاوا نہیں' - اردو نیوز

ارمیلا ماتونڈکر نے کہا کہ وہ عوامی اداکارہ تھیں اب عوامی رہنما بن کر عوام کے مسائل حل کرنا چاہتی ہیں۔

urmila matondkar
urmila matondkar
author img

By

Published : Dec 24, 2020, 12:47 PM IST

فلم اداکارہ سے سیاست میں قدم رکھنے والی حال ہی میں شیوسینا کی رکن قانون ساز کونسل نامزد ارمیلا ماتونڈکر نے آج ممبئی میں ماضی میں اپنی کانگریس سے وابستگی سے کسی بھی قسم کے پچھتاوے سے انکار کیا اور کہا کہ وہ کانگریس پارٹی اور اس کی قیادت کا بہت زیادہ احترام کرتی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماتونڈکر نے کہا کہ مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی سربراہی والی ریاستی مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کی ایک سالہ کارکردگی "شاندار" رہی ہے اور کووڈ 19 اور قدرتی آفات کے دروران اس نے جو عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کئے تھے وہ قابل ستائش ہے۔

ارمیلا نے مزید کہا کہ وہ عوامی اداکارہ تھی اب عوامی رہنما بن کر عوام کے مسائل حل کرنا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ ارمیلا نے ممبئی کے مضافات سے کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں قسمت آزمائی کی تھی لیکن انھیں بی جے پی سے شکست حاصل ہوئی تھی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.