وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی جانب سے وزیر اعظم کو لکھے گئے پہلے خط میں میڈیکل آکسیجن اور ریمیڈیسویر کی بہتر سپلائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
وہیں دوسرا خط وزیر اعلیٰ نے راحت رسانی کی ضرورت پر لکھا ہے، کیونکہ ریاست میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کو روکنے کے لیے کئی طرح کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں'۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ 'کورونا کی دوسری لہر کافی خطرناک ہے، ایسے میں عوام کو راحت رسانی کے لیے مرکز اور مہاراشٹر حکومتوں کو مشترکہ طور پر کئی اقدامات کرنے ہوں گے'۔