ETV Bharat / city

شیوسینا اور بی جے پی اتحاد ابھی بھی ممکن: اٹھاؤلے

سماجی انصاف کے مرکزی وزیر مملکت رام داس اٹھاؤلے نے ہفتہ کے روز کہا کہ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے جمعہ کے روز اورنگ آباد میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے تعلق سے مستقبل کے حلیف کے بارے میں بیان کا وہ خیر مقدم کرتے ہیں۔

شیوسینا اور بی جے پی اتحاد ابھی بھی ہو سکتا ہے: اٹھاولے

author img

By

Published : Sep 18, 2021, 10:57 PM IST

رام داس اٹھاولے نے آج یہاں ایک پریس ریلیز جاری کرکے کہا ہے کہ شیو سینا اور بی جے پی اتحاد آج بھی ہو سکتا ہے، ابھی وقت گیا نہیں ہے۔ ٹھاکرے کے اس بیان پر انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ دونوں پارٹیاں ڈھائی سال سال کے فارمولے پر اتحاد کر سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیو سینا-بی جے پی کا اتحاد ہو ۔اسی شروع سے ہی خواہش تھی ۔ انہوں نے کہا کہ شیو سینا نے مثبت بیان دے کر مستقبل میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کا عندیہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آصف جاہی دور کے تقریبا دیڑھ سو اسکولوں کی تزئین کاری کی جائے گی: ادھو ٹھاکرے

اٹھاولے نے کہا کہ ٹھاکرے بہت سادہ انسان ہیں ۔ بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان ڈھائی ڈھائی سال کے فارمولے پر بات نہیں بننے کی وجہ سے دونوں پارٹیاں ایک ساتھ نہیں آپائیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ساتھ ان کا اتحاد ٹھیک نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹھاکرے کے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، اس لیے ان کی تجویز ہے کہ دونوں جماعتیں دوبارہ اتحاد کر لیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.