ETV Bharat / city

ممبئی میں سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک - ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے

ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے پر ٹیمپو اور موٹرسائیکل کے درمیان ہوئے ٹکر کے سبب موٹرسائیکل پر سوار دو افراد ہلاک ہوگئے۔

road accident
road accident
author img

By

Published : Nov 21, 2020, 1:26 PM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے مضافاتی علاقے ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے پر پارک شدہ ٹیمپو اور موٹرسائیکل میں ہوئے ٹکر کے سبب آج صبح ایک موٹرسائیکل پر سوار دو افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ حادثہ صبح 6 بجکر 10 منٹ پر واکولا بریج کے قریب پیش آیا۔ کھیرواڑی اور واکولا پولیس حادثے کی جگہ پر موجود ہے۔

حادثے کے فوراً بعد ہی علاقے میں بھاری ٹریفک جمع ہوگیا تھا لیکن اب ٹریفک پر قابو پا لیا گیا ہے اور گاڑیوں کی آمد ورفت شروع ہو گئی ہے۔

مہلوکین کی لاشوں کو سرکاری سائن اسپتال روانہ کیا گیا ہے۔ مہلوکین کی شناخت کے تعلق سے پولیس نے اب تک کوئی اطلاع فراہم نہیں کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.