ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن کے بعد پھنس گئے ٹرک ڈرائیورز - ٹرک ڈرائورز کو کھانے اور پینے کی سہولت

بھارت میں کورونا وائرس کو لیکر اچانک ہونے والے ملک گیر لاک ڈاؤن کے سبب ممبئی ناسک شاہراہ بند ہے۔ کثیر تعداد میں ڈرائیورز یہاں پھنس گئے ہیں۔

truck drivers got stuck after the lockdown on mumbai nasik highway
لاک ڈاون کے بعد پھنس گئے ٹرک ڈرائورز
author img

By

Published : Mar 31, 2020, 5:53 PM IST

مختلف ریاستوں سے آنے والے ٹرک ڈرائیورز کی گزشتہ نو روز سے گرمی کی تپش،کھانا اور پانی کی عدم فراہمی کے سبب ان کا جینا دشوار ہوگیا ہے۔

یہ لوگ بے یارو مددگار شاہراہ کھلنے کے انتظار میں کھڑے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے سبب ہونے والی دشواریوں کے درمیان ٹرک مالکان، ٹرانسپورٹرز اور ٹرک میں موجود مال کی جواب دہی بھی انہی کے سر پرہے۔

لاک ڈاون کے بعد پھنس گئے ٹرک ڈرائورز

شاہراہ پر موجود ٹرک ڈرائیورز کے مطابق 100 روپے یومیہ پارکنگ کا چارج اور دیگر اخراجات کے سبب ان کے پاس پیسہ بھی ختم ہوگیا ہے۔

ٹرک مالکان اور ٹرانسپورٹرز کوئی بھی ان کی پریشانی کو نہیں سن رہا ہے اورانھیں ٹرک میں موجود مال کی چوری یا نقصان پر بھرپائی کی دھمکی دے رہے ہیں۔

شاہراہ کے پاس تمام ہوٹلز اور ڈھابے بند ہونے کے سبب ان ڈرائیورز کو شدید پریشانی کے دور سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ بھیونڈی ایشیا کا سب سے بڑا ویر ہاوس ہب ہے۔ بھارت کے مختلف ریاستوں سے سامان لیکر آنے اور جانے والے ٹرک ڈرائیورز کو اس بات کا بالکل بھی اندیشہ نہیں تھا کہ کورونا کے سبب لاک ڈوان کیا جائے گا۔

ٹرک ڈرائیورز نے کہا کہ ٹرک مالکان اور ٹرانسپورٹرز نے کچھ روپے ضرور دیے تھے جو پارکنگ اور ایک دو دن کے کھانے میں ختم ہوگئے۔ مالکان اور ٹرانسپورٹرز سے پہلے بات ہورہی تھی مگر اب مکمل طور پر ان سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، دہلی، آسام، پنجاب، تمل ناڈو، کیرلا ، سکم ، راجستھان اتر پردیش سمیت دیگر ریاستوں سے مال لیکر آنے اور جانے والے ٹرک ڈرائیورز جب تک لاک ڈاون ختم نہیں ہوجاتا تب تک انہیں اسی شاہراہ پر رہنے کے لیے مجبور ہونا ہوگا۔

بھیونڈی شہر کی فلاحی تنظیموں کے رضاکار ان ٹرک ڈرائیورز کو ویج پلاو فراہم کررہے ہیں۔ مگر یہ لوگ بھارت کے مختلف ریاستوں سے ہیں جن کے کھانے کے ڈشز بھی مختلف ہوتے ہیں اور اس کی وجہ سے پلاو سے ان کی بھوک نہیں مٹ رہی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.