ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں کورونا وائرس سے متاثرہ تین افراد کی موت ہو گئی۔
ہلاک ہونے والے تینوں افراد کی عمر 60 برس سے زائد تھی اور ان میں سے دو افراد کو گردے، ذیابیطس اور بلڈ پریشر کی بیماری بھی تھی۔
آج صبح میں 9 بجے سے 11 بجے کے درمیان کورونا وائرس سے تین افراد کی موت کے بعد پونے میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی کل تعداد 8 ہو گئی ہے۔