دھاراوی میں کورونا وائرس کی مہلک وبا کی روک تھام کے لیے لوگوں کی تھرمل اسکریننگ کرنے والے تین ڈاکٹرز، اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں حالانکہ ان میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہے۔ اس کے باوجود تمام ڈاکٹرز کورنٹائن کیا گیا ہے۔
10 سے 17 اپریل کے درمیان دھاراوی کے 5 ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کے صحت ملازمین نے لوگوں کی اسکریننگ کی۔
گلی گلی میں جا کر تقریباً 40 ہزار افراد کی اسکریننگ کی گئی جن میں سے 83 کورونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے آئے۔
اسکریننگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد آئی ایم اے نے 25
ڈاکٹرز کی جانچ کی۔ ان میں سے تین ڈاکٹرز کورونا مثبت پائے گئے۔
اس کے بعد ان تینوں ڈاکٹرز کو کورنٹائن کیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک ڈاکٹر کو سومیا اسپتال جبکہ دیگر دو کو دھاراوی کے سائی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شیوکمار اتورے نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فی الحال تینوں ڈاکٹرز کی طبیعت مستحکم ہے اور ان میں اب کورونا کی کوئی علامات نہیں ہیں۔