ETV Bharat / city

خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کے 1000 سے زیادہ نئے کیسز

مختلف اضلاع سے حاصل سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع اورنگ آباد میں سب سے زیادہ چھ مریضوں کی موت اور 288 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

author img

By

Published : Aug 24, 2020, 2:17 PM IST

خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کے 1000 سے زیادہ نئے کیسز
خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کے 1000 سے زیادہ نئے کیسز

مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ کے 8 اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 1083 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مقامی انتظامیہ کے مطابق خطے میں 22 افراد کی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔

خطہ کے مختلف اضلاع کے ہیڈ کوارٹرز سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اتوار کی رات تک کورونا وائرس کی زد میں آنے سے 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مختلف اضلاع سے حاصل سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع اورنگ آباد میں سب سے زیادہ چھ مریضوں کی موت اور 288 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس کے بعد ضلع ناندیڈ میں چھ افراد کی موت اور89 نئے کیسز، ضلع جالنہ میں 113 نئے کیسز اور 4 مریضوں کی موت، ضلع لاتور میں دو مریضوں کی موت اور 144 کیسز، پربھنی میں دو اموات اور 36 نئے کیسز، ضلع ہنگولی میں 18 نئے کیسز اور ایک مریض کی موت اورعثمان آباد میں 208 اور بیڈ میں 128 کیسز درج کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.