جس پر عدالت نے ریاستی حکومت کو جلد از جلد 50 فیصد اسامیوں کو پورا کرنے کی ہدایت کی تھی، لیکن اب تک یہ اسامیاں پوری نہیں کی گئی ہیں، جس کے سبب کل بمبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ فیصلہ لے گی۔
اس معاملے میں عدالت کی جانب سے ریاستی حکومت سے جواب طلب کیا گیا تھا جواب داخل کرنے کی مدت مکمل ہونے کے باوجود ریاستی حکومت کی جانب سے کوئی بھی حلف نامہ داخل نہیں کیا گیا۔ امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ 'حکومت کا یہ رویہ کافی مایوس کن ہے اسی لیے عدالت کو اس کا سخت نوٹس لینا چاہیے، اگلی سماعت 16 جون کو ہوگی، واضح رہے کہ ایم پی امتیاز جلیل اس معاملے کی خود پیروی کررہے ہیں۔